اترپردیش میں اس ضلع کے ایسے ووٹر جو دیگر شہروں میں مقیم ہیں ، آئندہ 27
فروری کو ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں شرکت کے لئے ان کی واپسی
کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس ضلع
کی پانچوں اسمبلی سیٹوں کے تقریباً 25 ہزار سے زائد ووٹر روزگار کی تلاش میں دہلی، ممبئی اور دیگر شہروں میں رہتے ہیں ۔ان میں سے سب سے زیادہ ووٹر ڈومریا گنج اور اٹاوا اسمبلی سیٹوں کے ہیں۔